ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں بے خوف بدمعاش، بی جے پی لیڈر کی بیٹی سے چھیڑ چھاڑ

یوپی میں بے خوف بدمعاش، بی جے پی لیڈر کی بیٹی سے چھیڑ چھاڑ

Mon, 15 Nov 2021 19:23:16    S.O. News Service

سنبھل،15/ نومبر (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے سنبھل ضلع میں منچلوں کے اندر پولس کا ذرا بھی خوف نہیں ہے۔ ان کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ انہوں نے کوتوالی کے قریب بی جے پی لیڈر کی بیٹی سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔ تاہم متاثرہ لڑکی اور اس کے دوستوں نے مل کر ایک شخص کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ صدر کوتوالی علاقے کی سبزی منڈی کا ہے جہاں بی جے پی لیڈر کی بیٹی اپنے دوستوں کے ساتھ شام کے وقت بازار میں خریداری کے لیے گئی تھی۔ اس دوران تین چار آدمی اس کے پاس پہنچے اور لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے۔ لڑکیوں نے چھیڑ چھاڑ کا احتجاج کیا تو ملزمان نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ لڑکیوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو کا پیچھا کیا،ایک ملزم کو خواتین نے پیچھا کر کے پکڑ لیا۔ اسی دوران شور سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور متاثرہ لڑکی سمیت گرفتار ملزم کی پٹائی شروع کر دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ گرفتار شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر پولیس مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کر رہی ہے۔


Share: